

Loading content...
عمر بن حریث ملعون نے کہا کہ اگر ہم امان کے علم نہ لگاتے اور انہیں خود گرفتار کرتے تو پھر ہمارا حق بنتا تھا کہ ہم انہیں سابقہ مخالفت کی سزا دیتے مگر اب تو یہ خود ہمارے پاس چل کر آئے ہیں، یہ شہر سے باہر تھے ہم نے انہیں گرفتار بھی نہیں کیابلکہ یہ خود چل کر ہمارے پاس آئے ہیں اس لئے ہمیں اپنے وعدے کی پاسداری کرنی چاہیے، اُس وقت ابن زیاد ملعون نے کہا کہ میں انہیں تھوڑی سی سزا تو ضرور دوں گا اس ملعون نے یہ کہ کر چابک کا ایک وار کیا جس کی وجہ سے جناب مختیار ثقفیعلیہ السلام کا ہونٹ ابرو اور آنکھ زخمی ہوگئی، پھراس ملعون نے حکم دیا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی گرفتاری تک انہیں نظر بند رکھا جائے، یہاں سے جناب امیر مختیار ثقفیعلیہ السلام کی گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوا اورپھر یہ اگلے کئی سال تک زندان میں رہے یہ واقعہ صبح تقریبا ً 9بجے کا ہے۔(R_128)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار