

Loading content...
جناب مختارعلیہ السلام نے یہ منظر دیکھا تو حیران رہ گئے کہ یہ اہل کوفہ کو آخر ہو کیا گیا ہے حالات اچانک کیوں بدل گئے ہیں؟ یہ ابھی اسی حیرت میں مبتلا تھے کہ کسی نے پیچھے سے آکران کا کاندھا ہلایا، آپ نے مڑ کر دیکھا تو ہانی بن حیہ وراعی ان کی پشت پر کھڑے تھے،اس نے جناب مختیارسے مخاطب ہوکر کہا کہ لگتا ہے کہ آپ اپنی زندگی سے تنگ آ گئے ہیں ؟کیا آپ کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟ جس وقت اُنہوں نے یہ بات سنی تو تب اِنہیں ایک دم احساس ہوا کہ میں کہاں کھڑا ہوں اور حالات کیا ہیں، لیکن اُس وقت دیر ہو چکی تھی اوران کے لئے یہاں سے نکلنا بھی ممکن نہیں رہا تھا کیونکہ ان کے چاروں طرف لوگ جمع ہو چکے تھے یہ مجبور ہو گئے اور ماسوائے امان لینے کے اور کوئی راستہ نظر نہیں آیا اس لئے انہوں نے فیصلہ کیاکہ ابھی میں امان لے لیتا ہوں پھر جیسے ہی موقع ملے گا جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام سے رابطہ کر کے ان سے آئندہ کا پروگرام پوچھ کرکوئی قدم اٹھائوں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار