

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ آذانِ فجر کی آوازپورے کوفہ میں گونجی ، جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے نماز کی اقامت کہی اِدھر ابن زیاد ملعون بھی بیدار ہوااور فوراً مسجد کی جانب چل پڑا، اُدھرسے حصین بن نمیر آرہا تھا، اس نے کہا کہ تم رک جاؤ پہلے ہمیں مسجد کی تلاشی لینے دو کہیں کوئی مخالف نہ چھپا بیٹھا ہو کیونکہ کل کی جنگ میں کئی کوفی جوان شہید ہوئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ کوئی اُن کا انتقام لینے کیلئے گھات لگائے بیٹھا ہو ، انہوں نے مسجد کی تلاشی لی حتیٰ کہ لپٹی ہوئی صفوں کو بھی کھول کر دیکھا گیا پھر ابن زیاد ملعون کو مسجدمیںآنے دیا گیا ،سب لوگ انتظار میں تھے کہ یہ ملعون نماز پڑھائے گا مگر یہ نماز پڑھانے کی بجائے منبر پر بیٹھ گیااور اس نے اپنے منادی (جو اکثر اعلان کیا کرتا تھا) کو آواز دی اور اسے کہا اے عمر ابن نافع تم گھوڑے پر سوار ہو کرسارے کوفہ میں اعلان کر دو کہ تمام اہل کوفہ فوراً مسجد میںپہنچ جائیں میں ان کے انتظار میں منبر پر بیٹھا ہوں اور ساتھ ہی دوسرا یہ اعلان بھی کردینا کہ جو شخص ہمیں جنا ب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی اطلاع دے گا اسے ہم ایک دیت انعام دیں گے یعنی 100یا80 اونٹوں کی قیمت کے برابر رقم دیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار