

Loading content...
عرفا کا قول ہے کہ جب کوئی واصل باللہ ہونا چاہے تو اسے ایک ہزار منزل عبور کرنی پڑتی ہے اور ہزار ویں منزل پر پہنچ کر ہی کوئی شخص متصل باللہ ہوسکتا ہے ،عرفا فرماتے ہیں کہ یہ منزل اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کوئی شخص اس پوری کائنات سے کلی طور پر منقطع ہو جاتا ہے (ماسوا ئے اللہ کے) پورے عالم سے نا امید ہو کر ایک سے ایک ہو جاتا ہے تو وہ متصل باللہ ہوتا ہے، جب تک کوئی وحید نہ ہو،توحید سے واصل نہیں ہو سکتا یہ تو ایک عام انسان کی بات ہے پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان کا کیا مقام تھا، مگر عام حالات میں بھی دیکھا جائے تو اُس رات جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اس منزل پر پہنچ چکے تھے کہ پوری کائنات سے کلی طور پر منقطع ہو کروہ ایک کے ساتھ ایک ہو چکے تھے ،یہ رات جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے عبادت میں گزاردی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار