

Loading content...
اس خاتون نے اپنے بیٹے سے انتہائی آہستہ آواز میں کہا کہ کسی کو بتانا مت آج ہمارے گھر اللہ کی کلی رحمت مہمان ہے بلکہ یوں سمجھو گویا کہ آج ہمارے گھر شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم یا یوں سمجھو کہ مولا امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام ہمارے گھر تشریف لے آئے ہیں، چلو اورتم بھی ان کی قدم بوسی کر لو، یہ ملعون کمرے کی طرف بڑھا اور جھانک کر دیکھا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام سجادۂ نماز پر تشریف فرماہیں اور ایک دعا تلاوت فرما رہے ہیں، یہ وہ دعا تھی جو اس زمانے کے ہر بچے بوڑھے کویاد تھی کیونکہ سارے لوگ یہ جانتے تھے کہ جب شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طائف تشریف لے گئے تھے تو اس وقت طائف کے لوگوں نے بڑے ظلم کے ساتھ ان کا استقبال کیا تھا اور سر اطہر کے خون سے آپ کی پاک نعلین بھر گئی تھی، اُس وقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی دعا تلاوت فرمارہے تھے اور یہ دعا ہماری کتب میں دعائے جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہور ہے جس کے ابتدائی فقرات یہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار