

Loading content...
اشعث بن قیس کندی کے زمانے میں شہنشاہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ کو زینت بخشی تھی تو یہ مستور پاک حرم میں آتی جاتی رہتی تھی اور کئی اسباقِ قرآن اس نے معظمہ کونین شریکتہ الحسین صلواة اللہ علیہا سے حاصل کئے تھے اور مسجد کوفہ میں باقی خواتین کے ہمراہ یہ بھی امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے خطبات سننے جایا کرتی تھی یہی وجہ تھی کہ یہ پاک گھر سے بہت متاثر تھی، جس وقت اس کی شادی اُسید حضرمی سے ہوئی تھی تو اِس کا بیٹا کمسن تھا جو اس کے ساتھ ہی اُسید حضرمی کے گھر آ گیا تھا اور آج تک اس کے ساتھ رہ رہا تھا اور اسی کو دیکھنے کیلئے یہ بار بار دروازے سے باہر جھانک رہی تھی، اس کا یہ بیٹا رشتہ کے حساب سے محمد بن اشعث بن قیس کا پدری بھائی تھا اور عبدالرحمن بن محمد بن اشعث ملعون جو اس کا بھتیجا بھی لگتاتھا اس کے ساتھ اس کا یارانہ بھی تھا اور یہ اکثر اس کے ساتھ شراب وکباب کی محفلوں میںاٹھتا بیٹھتا بھی تھا، محمد بن اشعث، قیس بن اشعث اور عبدالرحمن بن محمد بن اشعث یہ تینوں ابن زیاد ملعون کے دربار کے اہم افراد شمار ہوتے تھے اور یہ کربلا کی جنگ میں سب سے بڑے یزیدی تھے (اللہ کی ان تمام ملعونوں پر ابدی لعنت ہو)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار