

Loading content...
ایک روایت یہ بھی ہے کہ پہلی بار یہ خاتون جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو بیٹھا دیکھ کر کچھ پوچھے بنا واپس پلٹ گئی جب دوسری دفعہ آئی تو اس نے دیکھا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام ویسے ہی زمین پر تشریف فرما ہیں تو اس نے سوچا کہ آخر یہ کون ہے جو اتنی دیر سے ہمارے گھر کے سامنے زمین پر بیٹھا ہے مگر پھر بھی اس نے پوچھا نہیں گھر واپس چلی گئی آدھے گھنٹے بعد اس نے بیٹے کو دیکھنے کے لئے پھر جھانکا تو انہیں اسی حالت میں پایا اس بار اسے خطرہ محسوس ہوا اس نے خودآگے بڑھ کر جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام سے پوچھا کہ آپ کون ہیں اور یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار