

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ مجھے پیاس لگی ہے اس لئے یہاں بیٹھاہوںوہ اپنے گھر گئی اور گھر سے پانی کا ایک پیالہ لا کر ان کی خدمت میں پیش کر دیا پھر خالی برتن لے کر واپس چلی گئی ،اس خاتون کا بیٹا صبح سے دربار کوفہ میں گیا ہوا تھا اور ابھی تک واپس نہیں آیا تھا اوروہ سارا دن کوفے کی گلیوں میں جنگ کا شور،تکبیر کے نعرے اور تلواروں کی جھنکار سنتی رہی تھی اور اب پریشان تھی کہ اُس کا بیٹا ابھی تک واپس کیوں نہیں آیا، اسی پریشانی میں وہ بار بار دروازے کے باہر بے چینی کے عالم میں جھانک رہی تھی، کوفے کی فضا بڑی خطرناک بنی ہوئی تھی، ایک محلے میں سکون ہوتا تو دوسرے میں تلواریں چل رہی ہوتیں ایک طرف جنگ کی تیاری ہو رہی تھی تو دوسری طرف گلیوں میں گھوڑے دوڑ رہے تھے، کوئی خیر خیریت کے ساتھ گھر سے نکلتا تو شام تک یا تو اُس کی موت کی خبر مل جاتی یا اس کی لاش دروازے پر آ پہنچتی تھی، ہر فرد اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا، کسی کو بھی اپنی زندگی یقینی نظر نہیں آرہی تھی، اسی لئے یہ ماںہونے کے ناطے بہت پریشان تھی کہ ابھی تک میرا بیٹا نہیں آیا کہ کہیں مارا تو نہیں گیا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار