

Loading content...
منادی کرنے والے نے شہر بھر میں اعلان کر دیا اعلان کے بعد تمام کوفی لوگ مسجد کی طرف روانہ ہوئے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور کچھ پیدل ہی مسجد کی طرف چل پڑے ،اس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کوفہ سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر شہر کے تمام راستے بند تھے اس لئے انہوں نے بنی بجیلہ کے محلے کا رخ کیا جو محلہ بنی کندہ سے متصل تھا جس وقت وہاں پہنچے تو انہیں پیاس محسوس ہوئی انہوں نے اپنا پاک رہوار ایک کھجور کے درخت کے ساتھ کھڑا کیا اور خود کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کرزمین پر بیٹھ گئے اور سوچنے لگے کہ اب ہمیں کس طرف جانا چاہئے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار