

Loading content...
پہلی بات تو میں یہ عرض کرتا چلوں کہ یہ لشکر جو جمع ہوا تھا وہ سارے کا سارا جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا حمایتی یا ناصر نہیں تھا بلکہ یہ ان قبائلی سرداروں کے قبیلے کے لوگ تھے جو ذہنی طور پر ابن زیاد ملعون کے ساتھ تھے مگر قبیلے کی حمیت کی وجہ سے سرداروں کو چھڑوانے کیلئے جمع ہوئے تھے، جیسے بنی مراد تھے یا اس کے حلیف قبائل تھے یا جیسے بنی مذحج تھے یا ایسے ہی دوسرے قبائل کے لوگ تھے،ہاںاُس وقت کافی تعداد میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے حمایتی بھی موجود تھے مگر جس وقت عامر بن طفیل کی فوج کے آنے کے بعد میدان جنگ گرم ہوا تو اکثریت کے حوصلے پست ہو گئے، ابھی جنگ جاری تھی کہ سورج غروب ہو گیا ،اصول جنگ کے مطابق سب تلواریں نیاموں میں چلی گئیں ،کوفی فوجی اپنے مسکن کی طرف روانہ ہوئے اور باقی قبائل بھی گھروں کو واپس چلے گئے جس وقت غیر متعلق لوگ واپس چلے گئے تو اصلی حامی نہ ہونے کے برابر رہ گئے اور جو تھے بھی تو اُن کے حوصلے بھی پست ہو گئے تھے جیسے جیسے اجتماعیت کم ہوتی گئی ساتھ چھوڑنے کا عمل بھی تیز ہوتا چلاگیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام تنہا رہ گئے …(R_125)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار