

Loading content...
میں نے پچھلی مجلس میں عرض کیا تھا کہ جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کی شہادت کے بعد شام تک جنگ جاری رہی،غروبِ آفتاب سے پہلے جس وقت سب لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوگئے تو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے مسجد کوفہ میں نمازِ مغربین ادا فرمائی پھر مسجد کے باہر آ کر جس وقت پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک بھی شخص موجود نہ تھا ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اچانک یہ انقلاب کیوں آیا؟50-40 ہزارافراد ساتھ ہونے کے بعد بالآخرآپ اس طرح تنہا کیسے ہوئے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار