

Loading content...
انہوں نے سوچا کہ اب تونہ جناب ہانیعلیہ السلام کا گھر رہا ہے اور نہ ہی جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کااب جاؤں تو کہاں جاؤں؟ وہ گھوڑے پر سوار تو ہو گئے مگر سوچ رہے تھے کہ اب اگر ہم جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے گھر جاتے ہیں تو ان کے گھر والے حال پوچھیں گے اور ان کی بیٹیاں سوال کریں گی ہم کیسے ان کی یتیمی کے زخم کو تازہ ہوتا دیکھ پائیں گے اور کس منہ سے انہیں ان پر ٹوٹنے والے مظالم کی تفصیل بتا سکیں گے یہ سوچ بھی رہے تھے اور آگے بھی بڑھ رہے تھے کہ ان کے گھر کا نقصان ہماری وجہ سے ہوا ہے اِن کی کوئی ذاتی دشمنی تو تھی نہیں اِن کی بیٹیاں اپنے بابا کے بارے میں ہم سے پوچھیں گی تو ہم کیا جواب دیں گے بیٹیوں کے لئے باپ ہی آخری سہارا ہوتا ہے اور یتیمی سے بڑا درد دنیا میں کوئی اورنہیں ہوتاکہ عین اُس وقت تقدیر کی آواز آئی کہ آپ تو جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کی بیٹیوں کے دردوں کو یاد کر کے آنسو بہا رہے ہیں ذرا اپنی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہا کے بارے میں بھی توسوچیںکہ جنہیںبیچ سفر کے آپ کی شہادت کی اطلاع ملے گی اللہ جانے اس وقت ان کا کیا حال ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار