

Loading content...
عباس جدلی سے روایت ہے کہ اس دن میں خود اس جنگ میں شریک تھامیں نے دیکھا کہ شام تک جنگ جاری رہی دوپہرتک جس لشکر کی تعداد 50ہزار تھی عامر بن طفیل کے لشکر کے آتے ہی اس لشکر کی تعداد کم ہو کر چار ہزار رہ گئی تھی سورج غروب ہوا اورنماز مغرب کا وقت ہوا تو صرف 300آدمی باقی بچ گئے جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے مسجد میں نماز ادا فرمائی تو اس وقت ایک سو آدمیوں ان کی اقتداء میں کھڑے تھے اور سلام کے بعد صرف دس لوگ رہ گئے اور جس وقت مسجد کے اس دروازے کی طرف رخ فرمایا جو محلہ بنی کندہ کی طرف کھلتا تھا تو اس دروازے تک آتے ہوئے پانچ آدمی ساتھ تھے جس وقت مسجد کے باہر آ کھڑے ہوئے اور انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پیچھے کوئی بھی موجود نہ تھا … (R_124)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار