

Loading content...
اس ملعون نے قصر دار الامارہ کی چھت پر کھڑے ہو کر لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جن کی خاطر تم لڑرہے ہو وہ تو شہید ہو گئے ہیں اور یہ رہا ان کا سر یہ کہتے ہی اس ملعون نے سر زمین کی طرف اچھال دیا ، جس وقت ازدیوں نے یہ دیکھا تو ان کا غصہ اور شدید ہو گیا ،جنگ عروج پر پہنچ گئی یہ شام کا وقت تھا اور سورج غروب ہونے میں کچھ دیر باقی تھی عین اُس وقت عامر بن طفیل ملعون شام سے 10ہزار کے لشکر کے ساتھ کوفہ میں داخل ہوا، اس ملعون نے جب دیکھا کہ یہاں تو جنگ ہو رہی ہے اور پھر جب اسے یہ معلوم ہوا کہ یہ جنگ ابن زیاد ملعون کے خلاف ہے تو اس نے بھی اپنا لشکر جنگ میں جھونک دیا ، اس کے تھوڑی ہی دیر بعد سورج غروب ہو گیااور جنگ رک گئی،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ لشکرِ شام کے آنے سے کوفیوں کے حوصلے پست ہو گئے اور انہوں نے راہِ فرار اختیار کر لی کیونکہ ہر کوئی گرفتاری سے خائف تھا… (R_123)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار