

Loading content...
اُس وقت اِس ملعون نے جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام سے گستاخانہ گفتگو شروع کردی تو جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام نے جوش میں آکر جواب دیا ،او ملعونِ ازل تم ایک مجہول النسب باپ کے بیٹے ہو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں کہ جھوٹی قسمیں دے کر سیاسی ضرورت کے تحت تمہیں ابوسفیان کا بیٹا بنایا گیاہے ، تم عرب کی خاندانی روایات کیا جانو، کیونکہ تم تو کسی خاندان کے فرد ہی نہیں ہو، یہ سن کر ابن زیاد ملعون غصے سے پاگل ہو گیا اور اس نے اپنے سامنے رکھی ہوئی دوات اٹھا کر ان کی پیشانی پر دے ماری جس سے ان کی پیشانی شدید زخمی ہوگئی ، سفید ریش پر خون جاری ہو گیا جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام زخمی شیر کی طرح اٹھے اور انہوں نے اپنی تلوار نیام سے نکال کر ابن زیاد ملعون پر حملہ کر دیا، انہوں نے جس وقت تلوار کو پہلا وارکیا تو ابن زیاد ملعون کا غلام سامنے آگیا، یہ ملعون تو بچ گیا مگر اس کا یہ غلام معقل تمیمی(جس نے جاسوسی کی تھی)وہ تلوار کی زد میں آگیااور اس ملعون کی گردن ایک ہی وار میں دور جا گری دوسری طرف ابن زیاد ملعون کے سپاہیوں نے بھی تلواریں سونت کر جناب ابن کثیرعلیہ السلام پر حملہ کر دیا،اس وقت جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام اور ان کے بیٹے نے مل کر قصردار الامارہ کے اندرباقاعدہ مقابلہ شروع کر دیا جس میں قصر دار الامارہ میں موجود ظالمین کی کئی لاشیں گریں ، باپ بیٹے نے پشت سے پشت ملا کر چومُکھی جنگ شروع کر دی اور آہستہ آہستہ قصر دار الامارہ کے دروازہ کی طرف بڑھنا شروع کردیا تاکہ قصر دار الامارہ کا دروازہ کھولا جا سکے اور باہر کھڑا ہوالشکر اندر داخل جو سکے ، یہ دونوں جنگ کرتے ہوئے دروازے کی طرف بڑھ رہے تھے، اسی دوران جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام زخمی ہو کر زمین پر گر گئے مگر ان کے فرزند یوں ہی دروازہ کی طرف بڑھتے رہے جس وقت یہ دروازے کے قریب پہنچے اور انہوں نے دروازہ کھولنے کا ارادہ کیا تو عین اُس وقت ایک ملعون نے ان پر دور سے نیزے کا وار کیا جو کاری ثابت ہو ا اور وہ بھی زخمی ہو کر زمین پرآگرے اور فوراً ایک سپاہی نے آگے بڑھ کر ان کا سر تن سے جدا کر دیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار