

Loading content...
یہاںیہ وضاحت کرتا چلوں کہ گذشتہ دن جناب مختیار ثقفیعلیہ السلام اور جناب سلیمان بن صرد خزاعیعلیہ السلام جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام سے اجازت لے کر کوفہ سے باہر چلے گئے تھے تاکہ نواح کوفہ سے لوگوں کو نصرت پر آمادہ کیا جا سکے ،جس وقت کوفہ کے اندر دوسرے دن انہیں شورش کا علم ہوا تو اس وقت جناب مختیار ثقفیعلیہ السلام جناب سلیمانعلیہ السلام کے پاس پہنچ گئے اوران سے کہا کہ کوفے کا لوہا اس وقت گرم ہے اگر ہم بھی تھوڑی سی ہمت کر لیں تو ابن زیاد ملعون کی گرتی ہوئی دیوار آج ہی گر جائے گی اور اس وقت شہر کے دروازوں پر متعین باضابطہ فوج وہ شورش ختم کرنے کیلئے اپنی جگہ چھوڑ کر قصر کے گرد جمع ہو چکی ہے اور دروازوں پر اب محدود لوگ ہیں اس لئے ہم آسانی سے اندر جا سکتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار