

Loading content...
خالد بن عبیداللہ ملعون نے گھر کی تلاشی لی مگر اسے تہہ خانے کا پتہ نہ چلا اس کے باوجود اس نے شک کی بنا پر جناب محمد بن کثیرسلام اللہ علیہ اور ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا اور انہیں قصر دارالامارہ میں لے آیا،یہ 8ذوالحجہ کی صبح کا واقعہ تھا ان کی گرفتاری کی خبر پورے کوفہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، یہ بھی اپنے قبیلہ ازد کے سردار تھے اسی لئے کوفہ میں نفرت کی شدید لہر دوڑ گئی کیونکہ جناب ہانیعلیہ السلام پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے اور کئی دوسرے سردار بھی گرفتار ہو چکے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار