

Loading content...
صبح کے وقت ابن زیاد ملعون کو اس کے جاسوسوں نے اطلاع دی کہ رات کے وقت دو آدمیوں کو جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے دروازے پر دستک دیتے اورپھر ان کے گھرمیں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام ہوں، ابن زیاد ملعون نے خبر ملتے ہی فوراً اپنے بیٹے خالد بن عبیداللہ ملعون کو ایک فوجی دستہ دے کر جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے گھر پر چھاپہ مارنے کے لئے روانہ کیا ، اس خالد بن عبیداللہ ملعون نے اُس فوجی دستے کے ساتھ جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے گھرکا محاصرہ کیا اور اندر داخل ہونے کا ارادہ کیا، جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے گھر کے اندر ایک خفیہ تہہ خانہ تھا جس کا علم کسی کو نہیں تھامحاصرہ کا احساس ہوتے ہی جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام سے عرض کی آقا آپ اِس تہہ خانے میں تشریف لے جائیں باقی معاملات ہم سنبھال لیں گے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار