

Loading content...
سعید بن احنف نے عرض کی آقا میرا مشورہ ہے کہ یہاں سے قریب ہی جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کا گھر ہے اور وہ ہے بھی آپ کے ماننے والوں میں سے اور آپ سے بہت عقیدت رکھتا ہے آپ اس کے گھر تشریف لے چلیں ممکن ہے وہاں جا کر آپ کے باہر جانے کی کوئی راہ بھی نکل آئے، یہ سعید بن احنف جناب امیر مسلم علیہ صلوات والسلام کو ساتھ لے کر جناب محمد بن کثیرعلیہ السلام کے گھر آ گیا جس وقت انہوں نے دروازے پر دستک دی تو ابن کثیرعلیہ السلام نے خود دروازہ کھولا وہ رات ہونے کی وجہ سے انہیں پہچان نہ سکا ، سعید بن احنف نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا تعارف کروایا تو وہ بہت خوش ہوئے اور انہیں اندر تشریف لانے کے لئے کہا اور فوراًتواضع کے لئے سامان خوردونوش پیش کیا، اس طرح یہ 8ذوالحجہ کی رات آپ نے ابن کثیرعلیہ السلام کے گھر میں گزاری ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار