

Loading content...
یہی سوچ کر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام وہاں سے روانہ ہوئے انہوں نے اپنے گھوڑے کا رخ باب البادیہ (باب الحجاج) کی طرف کیا تو دیکھا کہ سامنے ہی سعید بن احنف آرہا تھا اُس نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کودیکھتے ہی پہچان لیااور آگے بڑھ کر سلام عرض کیا اورپھر دریافت کیا آقا آپ اِس وقت کہاں تشریف لے جا رہے ہیں ؟ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے جواباً فرمایا ہمارا ارادہ تو کوفہ چھوڑنے کا ہے سعید نے یہ سن کر عرض کیا آقا اس وقت تو کوفہ کے تمام بڑے دروازوں پر کڑا پہرہ ہے اور تھوڑی ہی دیر کے بعد تو کوفہ کی تمام گلیوں کی بھی ناکہ بندی ہوجائے گی اس لئے اب آپ کا کوفہ سے نکلنا مشکل ہی نہیںناممکن بھی ہے، فصیل کے سارے دروازے بھی بند ہو چکے ہیں اوران پر سخت فوجی پہرہ ہے اس لئے آپ کوفہ سے باہر نہیں جا پائیں گے ،اُس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ اگر ہم کوفہ سے باہر نہیں جا سکتے تو پھر ہم کس طرف جائیں؟ جبکہ ہمیں کوئی ایسی جگہ چاہئے جہاں بیٹھ کر ہم اپنے خواص سے رابطہ تو کر سکیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار