

Loading content...
7ذوالحجہ بروز اتوار سارا دن جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے قاضی شریح کے گھر میں گزارا ،جس وقت 8ذوالحجہ کی رات ہوئی تو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے قاضی سے فرمایا کہ ہم کوفہ شہر سے باہر جانا چاہتے ہیں مگر ان معصوم بچوں کو ساتھ لے کرہم کوفہ سے باہر نہیںجا سکتے ، اس لئے اب یہ معصوم آپ کی امان میں رہیں گے اوراگرہم واپس نہ بھی آسکیں تو آپ نے ان کا خیال رکھنا ہے، پھر فرمایا کہ آپ مجھ پر ایک احسان یہ بھی کرنا کہ اگر میں واپس نہ آ سکوں تو ان کمسن معصوم بچوں کو ہر صورت میں وطن واپس پہنچادینا، اگر ہمیں شہید کر دیا جائے تو انہیں ہرگز یہ نہ بتانا کہ ہمیں کیسے شہید کیا گیاہے ،یہ معصوم ہیں پہلی بار گھر سے باہر آئے ہیں اور انہیں تو واپسی کا راستہ تک معلوم نہیں ہے ،اگر خود نہ بھی پہنچا سکو تو جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کو اطلاع پہنچا دینا وہ خود آ کر انہیں لے جائیں گے ،میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے کوفہ کی گلیوں میں بے یار و مددگار رہ جائیں بس کسی طرح انہیں ان کی ماں کی آغوش تک پہنچا دینا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار