

Loading content...
اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے جناب یحییٰ بن ہانیعلیہ السلام دیوار پھلانگ کر قاضی شریح کے گھر میں داخل ہوئے، اسے جگایا اور کہا کہ تم عرب ہو اور عرب قبائل امان مانگنے والے شخص کو اپنی خاندانیت کے امتحان کیلئے اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں اور وہ اللہ کی رحمت آج تمہارے دروازے پر انتظار میں ہے ،قاضی شریح نے کہا کہ تم کھل کر بات کرو کیا کہنا چاہتے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اور ان کے دو معصوم فرزند آج تمہارے پاس امان بن کر آنا چاہتے ہیں کیا تم انہیں امان دے سکتے ہو؟ قاضی شریح کی پیشانی پر پسینہ آگیا وہ کہنے لگا کہ میں دربار میں مرکزی کرسی پر بیٹھنے والا شخص ہوں اوراگر میرا یہ راز کھل گیا تو میرا پورا گھر تباہ وبرباد ہوجائے گا ، کچھ دیر سوچنے کے بعد اس نے کہا کہ میں یہ بھی ہرگز نہیں چاہتا کہ میرے خاندان کے چہرے پرہمیشہ کیلئے لعنت آ جائے کہ قاضی نے گھر آئی امان کو واپس لوٹا دیا تھا اس لئے میں تیار ہوں آپ انہیں لے آئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار