

Loading content...
جس وقت شام ہوگئی تو اس وقت اکثر لوگ کھانے پینے کیلئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے، اسی دوران پروگرام کے مطابق جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے کافی انصار کو گرفتار کر لیا گیا، یعنی عمر ابن حریث نے عبداللہ بن حارث کو گرفتار کر لیا، جناب عباس بن جعدہ بن ہبیرہ علیہ السلام کو بھی راستے میں گرفتار کر لیا گیااور جناب عبداللہ بن عزیز بھی راستے میںہی پکڑے گئے،چونکہ جناب مختیار ثقفیعلیہ السلام کا گھر کوفہ سے باہر تھااس لئے یہ گرفتار ہونے سے بچ گئے،جس وقت نماز مغرب کا وقت ہوا تو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے مسجد کوفہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نماز مغرب ادا کی اس کے بعد انہوں نے تعقیبات ادا کیں اور تعقیبات سے فارغ ہو کرآپ نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سب لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف جا چکے تھے (R_121)،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار