

Loading content...
ایک طرف جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے پاس لشکر بہت کم تعداد میں تھا اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے بہت سے اہم ساتھیوں کو کوفہ سے باہر بیعت لینے کیلئے بھیجا ہوا تھا اس لئے وہ شہر میں موجود نہ تھے دوسری وجہ یہ تھی کہ یہ جنگ بغیر اعلان کے قبل از وقت ہورہی تھی، تیسری وجہ یہ تھی کہ قبائل کے سردار خوف کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ گئے تھے، لوگ شرکت کیلئے آتے تھے اور دیکھتے کہ کیا ہمارا سردار یہاں موجود ہے، پتہ چلتا کہ وہ تو نہیں ہے ، یہ دیکھ کر وہ لوگ بھی واپس چلے جاتے ،ان تمام وجوہات کی بنا پر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ صرف چار ہزار کا لشکر تھا جبکہ فرعون کوفہ کے حامیوں کی تعداد40ہزار تھی جو کوفہ میں موجود تھے اور قصر ِدارالامارہ کے باہر تھے اور جنگ کو شورش بنارہے تھے تاکہ باضابط جنگ نہ ہوسکے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار