

Loading content...
اِدھر قصر دارلامارہ کے باہرایک ہجوم تھا، نعرے بلند ہورہے تھے، تلواریں لہرائی جا رہی تھیں اوراندر ہی اندرابن زیاد ملعون کے ساتھی لشکر میں داخل ہوکر جوڑ توڑ میں مصروف تھے اور ان کا پروگرام یہ تھا کہ کسی بھی طرح آج کے دن یہ جنگ نہ ہو، دوسری طرف عمر بن حجاج زبیدی جس نے جناب ہانی علیہ السلام کو امان نامہ لکھوا کر دیا تھا اور جناب ہانی اس کے سسر بھی تھے وہ بھی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے لشکر میں جناب ہانی کو چھڑانے کے لئے شامل تھااوراس کی شمولیت کی وجہ سے لشکر کی تعداد 40 سے50ہزار تک پہنچ گئی تھی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار