

Loading content...
یہاں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ جنگ کے دوران دوست دشمن کی پہچان کرنا مشکل ہو جاتا تھا، اس لئے اُس زمانے میں جنگ کیلئے ایک شعار یعنی نعرہ دیا جاتا تھا جو ہر جنگجو جوان کو مسلسل زبان پر جاری رکھنا ہوتا تھا، جس کی وجہ سے دوست دشمن کی پہچان ہوتی رہتی تھی ورنہ گھمسان کی جنگ میں تو تلوار کسی پر بھی چل سکتی تھی،جیسے کھیلوںیعنی ہاکی فٹبال وغیرہ میں دونوں ٹیموں کی پہچان ان کی یونیفارم ہوتی ہے ایسے ہی پہلے دور میں دورا نِ جنگ دو لشکروں کی پہچان ان کے نعرے یا شعار سے ہوتی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار