

Loading content...
جناب ہانیعلیہ السلام کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، اس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے اس خادم کو حکم دیا کہ جن جن لوگوں نے ہماری بیعت کی ہے ان سے جاکر کہو کہ وہ صبح تک جمع ہو جائیں، ہم نے ہر صورت میں جناب ہانیعلیہ السلام کو ظالم کی قید سے رہائی دِلانی ہے، کیونکہ انہیں صرف ہماری وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ خادم رات کو ایک ایک کے گھر گیا چند ایک لوگوں نے مدد کرنے کی حامی بھری، اس نے آکرساری صورت حال بتادی، جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے ہفتہ کی رات کو خود اتمام حجت کے لئے کوفیوں کے گھروں میں جانے کا پروگرام بنایا اور خود ارباع کوفہ میں تشریف لے گئے(اس وقت کوفہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا تھا وہ ان چاروںحصوں میں خود تشریف لے گئے)، سب کو آگاہ فرمایا کہ کل ہم نے جناب ہانیعلیہ السلام کو رہا کروانا ہے، ہم قصر دارالامارہ پر حملہ کریں گے، تم لوگوں نے ضرور آنا ہے یعنی ارباعِ کوفہ میں خود جا کر بنی اسد، بنی مذحج، بنی کندہ اور بنی حمدان کے قبائل کو نصرت کی دعوت دی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار