

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جناب عبداللہ بن حازم کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے روانہ کیا کہ جا کر جناب ہانی علیہ سلام کی خیرکی کوئی خبر لے آؤ، یہ روایت کرتے ہیں کہ میں اُسی وقت یعنی جمعہ کی شام کو قصرِ دار الامارہ کے دروازہ پر پہنچااور وہاں جاکر بیٹھ گیاکہ شاید کچھ معلوم ہو جائے کہ جناب ہانیعلیہ السلام پر کیا گزری ہے، جس وقت سورج غروب ہوا تو میں نے دیکھا کہ جناب ہانیعلیہ السلام کو زخمی حالت میں ایک سواری پر سوار کرکے محل سے کسی اور طرف منتقل کیا جارہاتھا اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کے چہرے سے خون جاری تھا، ان کے ہونٹ پھٹے ہوئے تھے، رخساروں کا گوشت پھٹا ہوا تھا، ان کی سفید ریش خون کے ساتھ سرخ ہوچکی تھی، ان کی آنکھیں بندتھیں اور وہ آہستہ آہستہ آواز دے رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار