

Loading content...
انہوں نے فرمایا تھا کہ مجھ سے پہلے بھی اسی خیال کی وجہ سے دوبار غلطی ہو چکی ہے ، اب میں دنیا کے اس دھوکے میں نہیں آئوں گا، کیونکہ پہلے بھی میں کفر کی منزل پر پہنچ گیا تھا میں نے اپنے آپ کو ان بچوں کا رازق اور محافظ سمجھ لیا تھا مگر اب میں مسلمان ہوگیا ہوں اوریہ سمجھ گیا ہوں کہ کوئی انسان کسی کا رازق وکفیل نہیں ہوتا، بلکہ کائنات کی رازق ایک ہی ذات ہے تمہارا رزق بھی وہی ذات فراہم کرے گی، میرا فریضہ نصرت امام علیہ الصلوات والسلام ہے وہ مجھ سے اب قضا نہ کرواؤ، یہ کہہ کروہ گھر سے نکل پڑے تھے اور مقام عین الورد (جسے راس العین بھی کہتے ہیں جہاں سے شام جاتے ہوئے قافلہئِ تسلیم ورضا بھی گزراتھا) پر جناب سلیمان بن صرد خزاعی کے ساتھ یہ عبداللہ بن حازم بھی شہید ہوگئے تھے… (R_115)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار