

Loading content...
یہ عبداللہ ابن حازم وہ شخصیت ہیں جنہوں نے کوفہ میں تو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت نہیں کی اور نہ ہی کربلا میں نصرت کر سکے ہیںمگر لشکرِ توابین کے ساتھ شامل ہوکر انہوں نے جناب سلیمان بن صرد خزاعیعلیہ السلام کے ساتھ مل کر نصرت کی تھی، ان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ جس وقت یہ کوفہ سے لشکر توابین میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہونے لگے تھے تو اِن کی بیوی ان کے چھوٹے چھوٹے بچے اٹھاکر اُن کے سامنے آکرکھڑی ہوگئی تھی اور روتے ہوئے کہا تھاکہ تم تو شہید ہونے جارہے ہو ان معصوم بچوں کا تمہارے سوا کوئی بھی کفیل نہیں ہے اور تمہاری بہنوں اور پورے خاندان کا بھی تمہارے سوا کوئی کفیل نہیںہے تمہارے بعد ان سب کی کفالت کون کرے گا، ان کو روٹی کون مہیا کرے گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار