

Loading content...
جس وقت جناب ہانیعلیہ السلام قصردار الامارہ میں گئے تو اس وقت کئی لوگ یہ ماجرا دیکھ رہے تھے اور انہیں محسوس ہوا کہ جناب ہانیعلیہ السلام خوشی بہ رضا نہیں جا رہے بلکہ انہیںمجبورکر کے لے جایا جا رہا ہے اور شاید ان پر کوئی مشکل آنے والی ہے، انہوں نے فوراً جا کر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو اطلاع دی کہ ہم نے جناب ہانیعلیہ السلام کو اس انداز میںدارالامارہ میں جاتے دیکھا ہے کچھ لوگوں نے فوراً اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے دارالامارہ کے اندر کے حالات معلوم کرکے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو بتائے اس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے ایک ساتھی عبداللہ ابن حازم (خازم) کو روانہ کیا کہ تم جاکر جناب ہانیعلیہ السلام کی خیریت معلوم کرو…(R_114)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار