

Loading content...
جناب ہانی سمجھ گئے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے اوریہ ملعون سب کچھ معلوم کرچکا ہے، اس لئے جناب ہانیعلیہ السلام نے فرمایا کہ حقیقت تویہی ہے کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام ہمارے پاس ہیں، لیکن وہ ہمارے پاس خود چل کرآئے تھے ہم نے انہیں نہیں بلایا اور عرب کا یہ دستور ہے کہ جب کوئی چل کر پناہ لینے آ جائے تو پھر کوئی شریف زادہ اپنے دروازے سے اسے واپس نہیں لوٹاتا اور تمہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ ہمارے پاس پناہ لینے کے لئے آئے تھے اور ہم نے انہیں پناہ دی تھی اور اس قول و روایت کے ہم پابند بھی ہیں،اب اگر تمہیں یہ بات پسند نہیں تو تم ہمیں اجازت دو ہم جا کر انہیں یہ عرض کرتے ہیں کہ آپ کسی اور طرف تشریف لے جائیںہاں جب وہ ہمارے گھر سے تشریف لے جائیں تو پھر تم بے شک انہیں گرفتار کر لینا، یہ ملعون کہتا ہے کہ پہلے آپ کا بیان اور تھا اب کچھ اورہے اس لئے اب آپ کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، اب آپ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو ہمارے حوالے کردیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار