

Loading content...
وہ کہتا ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جناب ہانیعلیہ السلام کہتے ہیں کہ تم پہلے اس سے بات کرو اور اس سے امان نامہ لکھوا کر لے آئو پھر ہم قصردارالامارہ میں جائیں گے، اسماء بن خارجہ فرازی ملعون اور عمر ابن حجاج زبیدی ملعون قصردارالامارہ پہنچے، انہوں نے ابن زیاد ملعون سے ساری بات کی کہ انہیں تم پر اعتبار نہیں ہے اورکیونکہ وہ ہمارے حلیف قبیلے کے سردار ہیںاس لئے تم انہیں امان نامہ لکھ دو ، اس ملعون نے فوراً امان نامہ تحریر کیااور مہر لگا کر اسما بن خارجہ ملعون کے حوالے کر دیا، وہ یہ امان نامہ لے کر جناب ہانیعلیہ السلام کے پاس پہنچا، انہوں نے فرمایا بھتیجے ہم نے اپنی زندگی لوگوں کی فطرت کو سمجھنے میں گزاری ہے بے شک اس ملعون نے امان نامہ لکھ دیا ہے مگر پھر بھی ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کیونکہ امان نامے کا پاس حلال زادے اور خاندانی لوگ کرتے ہیں، اسے تو ہفتہ ہواہے کہ ولدیت ملی ہے، اس سے پہلے تو اس کے باپ کا بھی کسی کو پتہ نہیں تھا کہ وہ کون ہے،تو اس کے امان نامے کا کیا بھروسہ مگر تم کہتے ہو توہم چلے چلتے ہیںاور یہ کہتے ہوئے وہ قصردارالامارہ کی جانب چل پڑے اور قصردارالامارہ کے دروازے پر پہنچ کر انہوں نے ایک بار پھر اسماء بن خارجہ ملعون سے کہا کہ ہمیں اب بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہے یہ ملعون کسی اخلاقی شرعی وقبائلی روایت کو کچھ نہیں جانتا یہ یقیناً دھوکہ دے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار