

Loading content...
5ذوالحجہ بمطابق 4ستمبر جمعہ کے دن جناب ہانی علیہ سلام نے غسل کرکے اپنی زلفوں کو سنوارا اور نماز کی خاطر مسجد میں تشریف لے گئے ، اس وقت ابن زیاد ملعون جمعے کا خطبہ دینے میں مصروف تھا کہ اس کی نظر جناب ہانی علیہ السلام پر پڑی، اِس ملعون نے معنی خیز نگاہوں سے جناب ہانیعلیہ السلام کی طرف دیکھا اور اُس وقت جناب ہانیعلیہ السلام نے بھی اس کی نگاہوں کی غلیظ زبان کو سمجھتے ہوئے کچھ معنی اخذ کر لیے جس وقت وہ نماز جمعہ سے فارغ ہوئے تو اس وقت یہ ملعون ازل جناب ہانیعلیہ السلام کے سسر عمر ابن حجاج زبیدی ملعون اور ابی حسان اسماء بن خارجہ فرازی (جس نے جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کو بچایا تھا) سے کہا کہ تم دونوں جناب ہانی علیہ سلام کو قصر دارلامارہ لے کر آئو ،یہ ملعون انہیں حکم دے کر خود قصرِدارالامارہ کی طرف چل پڑا ، یہ دونوں جناب ہانیعلیہ السلام کے پاس آئے اور انہیں کہا کہ آپ کو ابن زیاد نے قصر دارالامارہ بلایا ہے آپ ان سے مل لیں اور اس کے بعد واپس گھرتشریف لے جائیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار