

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ جس دن معقل ملعون کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی تلاش پر لگا یا گیا تھا اسی دن مالک بن یربوع ملعون ابن زیاد کے دربار میں آیااور اس نے آکر بتایا کہ آج کوفہ سے ہم نے ایک شخص کوباہر نکلتے ہوئے دیکھا تو ہم نے اس کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کر لیا اور جب ہم نے اس کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اس کے پاس ایک خط تھا جو اس نے ہمارے ہاتھ تک نہیںآنے دیابلکہ تلاشی سے پہلے ہی اسے ضائع کر دیا اس کا نام عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام ہے اوروہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا خط لے کر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی طرف جارہا تھا اب اس کیلئے کیا حکم ہے؟ تو ابن زیاد ملعون نے حکم دیا کہ تم اسے فی الحال نظر بند کردو۔(R_111)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار