

Loading content...
اُس رات جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ اِس وقت ہمارے پاس فوج کی ایک معقول تعداد موجود ہے اس لئے ہمیں اعلان جنگ کر کے قصر دارالامارہ پہ قبضہ کرلینا چاہیے اور ابن زیاد ملعون کوفی النار کرنے کا یہ اولین موقعہ ہے مگر جناب ہانی علیہ سلام نے عرض کیا کہ ابھی تو میں نے ایک ہی چکر لگایاہے اور 25ہزار لوگ بیعت کے لئے تیار ہو گئے ہیں ، اگر میں ایک دو چکر اور لگالوں تو ہماری فوج کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی اور فتح خودآگے بڑھ کر ہمارے قدم چومے گی، اب تک کسی سردار نے آپ کے ساتھ بھر پور تعاون نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ کوفہ کے لوگ شش و پنج میں مبتلا ہیں،اب ہم خود اس مشن میں شامل ہوگئے ہیں، اب انشاء اللہ اس مشن کا وہ رنگ نہیں رہے گا،یعنی انہیں پوری امید تھی کہ اور بھی بہت سے لوگ اس مشن میں ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار