

Loading content...
جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کوفہ تشریف لائے تو جناب ہانیعلیہ السلام نے اپنے فرزندان کو تواُن کی تحریک میں شامل کردیا تھا مگر خود شرکت نہیں کی، جس وقت جناب شریک ابن اعورعلیہ السلام نے انہیں نصرت کی اہمیت سے آگاہ کیا تو پھر با ت ان کی سمجھ میں بھی آگئی تھی ،اس وقت جناب شریک بن اعورعلیہ السلام کے ساتھ ساتھ انہیں نصرت پر آمادہ کرنے والے دوسرے شخص جناب عبداللہ بن نوفل بن حارث تھے(1)، انہی کے مشورے کے بعد جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو جناب ہانیعلیہ السلام کے گھر رہائش دی گئی تھی، جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام جناب ہانیعلیہ السلام کے گھر یکم ذوالحجہ بمطابق 31اگست سوموار کی رات تشریف لے آئے، 2ذوالحجہ منگل کی رات کو ابن زیاد ملعون جناب شریک ابن اعورعلیہ السلام کی عیادت کیلئے آیا، 3ذوالحجہ کی رات کو جناب ہانیعلیہ السلام نے اپنے محلے کا خفیہ چکر کاٹ کرجناب مسلم علیہ الصلوات و السلام کی بیعت لی ، اس سے پہلے کافی تعداد میں لوگ خوف کی وجہ سے چھوڑ کر جا چکے تھے ، پھر دوبارہ بیعت کا اہتمام کیا گیا تو اس میں پھر 25ہزار آدمی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات و السلام کے دست بیعت ہوئے مگر وہ بیعت جناب ہانی علیہ السلام کی وجہ سے تھی نہ کہ امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کے جذبہ سے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار