

Loading content...
دوستو !پچھلی مجلس میں باربار جناب ہانی بن عروہ المرادیعلیہ السلام کا ذکر خیر ہوتا رہا ہے اور میں یہ بھی پہلے عرض کرچکا ہوں کہ 19ذیقعد کو ابن زیاد ملعون کوفہ آیا، اس کے آتے ہی کوفہ کی فضا اچانک تبدیل ہو گئی یعنی اس ملعون کے آنے سے پہلے 40،50ہزارکوفی بیعت کرچکے تھے لیکن اس ظالم کے آنے کی وجہ سے صرف10ہزارباقی بچ گئے اورباقی تمام لوگ خوف کی وجہ سے جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کاساتھ چھوڑ گئے ، یہاں عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی بیعت ایک ہی وقت میں تمام کوفیوں نے کرلی تھی، یہ تاثر غلط ہے، کیونکہ اس وقت کوفہ میں جو جوان جنگ کے قابل سمجھے جاتے تھے ان کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزارکے قریب تھی، ان میں سے یہ تو معلوم نہیں کہ کتنے جوانوں نے بیعت کی تھی مگر کمزور اور ضعیف ملا کر کل تعداد 50ہزار سے زیادہ نہیں تھی، بعض روایات میں بیعت کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ بھی لکھی گئی ہے مگر یہ تعداد بنی امیہ کی نوازشات سے محروم طبقے سمیت بنتی ہے جبکہ شیعانِ حیدر کرار علیہ الصلوات والسلام کی تعداد 50ہزار سے زیادہ نہ تھی اور باقی سب پہلے سے ہی اموی ملعونوں کے ساتھ شامل تھے، اسی لئے یزید ملعون نے لکھا تھا کہ کوفہ میں جو ہمارے شیعہ ہیں وہ بھی ہمیں چھوڑ رہے ہیں اوراب انہیں فوراً سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار