

Loading content...
یہاں میں ایک بات ضرور عرض کروں گا کہ یہ شریک ابن اعورعلیہ السلام بہت خوش نصیب تھے کہ دنیا سے چلے تو شاہی انداز کا کفن ملا، شان وشوکت کے ساتھ جنازہ اُٹھایا گیاکوفہ کے بازاروں میںسے شاہانہ انداز سے گزر ا گیا،اتنی عزت ملی اوراحترام کے ساتھ جنازہ پڑھاگیا اور شاہی انداز میں لاش کو دفنایا گیا، قربان جاؤں اس مظلوم علیہ الصلوات والسلام پہ کہ جس کی لاش کی یہ کیفیت تھی کہ شہید کرنے کے بعد کوفہ کے ہر بازار کی سیر کرائی گئی، کوفہ شہر کی گلیوںمیں آگے آگے ظالمین تھے اور پیچھے کئی مظلوموں کی لاشیں تھیں، تمام لوگ چھتوں پر سوار ہوکر دیکھ رہے تھے، ایک ملعون بازار میں اعلان کرتا ہوا آرہا تھا کہ اے لوگو میں تمہیں ان کا تعارف کروادوں یہ جناب مسلم ابن عقیل علیہا الصلوات والسلام ہیںاور ان کے ساتھ ان کی حمایت کرنے والے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار