

Loading content...
دوسری طرف کیفیت یہ تھی کہ ابن زیاد ملعون جناب شریکعلیہ السلام کی مسند پہ اُن کے ساتھ آ کر بیٹھ گیا اور گفتگو شروع ہوگئی، اِسی دوران جناب شریک بن اعورعلیہ السلام نے پروگرام کے مطابق اپنا عمامہ تین بار اتار ا اور دوبارہ پہناکہ اب یہ ملعون غافل ہے وار کرو مگر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے وار نہیں کیااس کے بعد جناب شریکعلیہ السلام نے چند اشعار پڑھے جن کا مفہوم یہ تھا کہ دشمن جس وقت غافل ہو تو اُس کی غفلت سے فائدہ اٹھانا عین دانائی ہے مگر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے پھر بھی حملہ نہ کیا، اس وقت اِن کے اشعارکو سن کر ابن مرجانہ ملعون کا غلام مہران مشکوک ہو گیا اوراُس نے فوراً ابن زیاد ملعون کی قمر میں کہنی مارکر خبردار کیا اوراٹھنے کا اشارہ کیا وہ ملعون اٹھنے لگا تو جناب شریکعلیہ السلام نے اس کا دامن پکڑ کر فرمایا کہ تم میرے دوست ہو میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کو چند وصیتیں کر لوں، اُس ملعون نے کہا کہ میں دوبارہ آئوں گااور تمہاری ساری باتیں سنوں گا یہ کہہ کر وہ ملعون وہاں سے اجازت لے کر چل پڑا، راستے میں غلام نے اُسے بتایاکہ یہاں تمہارے قتل کا منصوبہ بنا ہوا تھا مگر اُس ملعون نے اس بات پہ یقین نہیں کیا … (R_108)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار