

Loading content...
یہ مشورہ متفقہ طور پر طے پا گیا ،جناب شریک ابن اعور علیہ السلام نے اُس ملعون کے پاس پیغام بھجوایا ان کا خیال تھا کہ وہ ملعون کل دن میں کسی وقت آجائے گااوراُس وقت تک کسی نہ کسی جوان کو اس ملعون کو فی النار کرنے کیلئے تیار کرلیا جائیگا مگر وہ ملعون غیر متوقع طور پر اِسی رات کو ہی ان کی عیادت کیلئے آگیا اور یہ ابھی تک اُسے فی النار کرنے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار بھی نہیں کر پائے تھے ، جس وقت وہ ملعون دروازے پر پہنچا اوراس نے اپنے آنے کی اطلاع اندربھجوائی تو جناب شریک علیہ السلام پریشان ہوگئے کہ اب کیا کیا جائے کیونکہ رات کو سارے جوان کوفہ میں تبلیغ کیلئے چلے جاتے تھے اور اُس وقت کوئی جوان گھر میں موجود نہ تھا ماسوائے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار