

Loading content...
مگر ابن زیاد ملعون کے آنے کے ساتھ ہی فضا ایک دم بدل گئی پھر اس فضا کو جناب شریک بن اعور نے درست کیا بہت زیادہ زخمی ہونے کے باوجود وہ امام عالی مقام کی نصرت کی اہمیت پر تقریریں کرتے رہے ، اس دوران ایک دن ابن زیاد ملعون عمر ابن حجاج سے کہتا ہے کہ میں جب سے کوفہ آیا ہوں مجھ سے ملنے باقی سارے کوفی سردار آئے ہیں مگر جناب ہانی علیہ السلام مجھے ملنے تک نہیں آئے اس کی کیا وجہ ہے؟ ابنِ حجاج جناب ہانی کا سسر تھا اس نے کہا کہ ایک تو ان کی ضعیفی ہے اوردوسرا یہ کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار بھی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار