

Loading content...
آپ کو چاہئے تھا کہ آپ انہیں اپنے گھرمیں رہائش دیتے ان کے ساتھ اگر تلوار نہیں اُٹھا سکتے تھے تو کم ازکم اپنی زبان تو چلاتے ، اپنے قبیلے کے انصار انہیں پیش کرتے آپ نے تو فقط زبان کو جنبش ہی دینی تھی اور شہنشاہِ کائنات کے وکیل کو انصار مل جاتے، اُس وقت جناب ہانی علیہ السلام کی آنکھیں کھلیں اورانہیں انکشافِ حقیقت ہوا کہ واقعی ان سے نصرت میں کوتاہی ہوگئی ہے اور ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیے تھا انہوں نے فوراً اپنے بیٹے کو بھیج کر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جسے قبول کر لیا گیا اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام جناب مختیار علیہ السلام کا گھر چھوڑ کر جناب ہانی علیہ السلام کے گھر تشریف لے آئے،اِس مقام پر جناب ہانی علیہ السلام کا ایک قول ہے کہ آپ کا میرے گھر تشریف لے آناہے تو اس گھر کی تباہی کا موجب مگر ہم اب نصرت ضرور کریں گے… (R_106)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار