

Loading content...
جناب شریک بن اعور علیہ السلام نے ان کی یہ بات سن کرفرمایا افسوس ہے آپ کے ایمان پر، کیا بیٹے کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ بھیج کر آپکی طرف سے نصرت کا حق ادا ہو گیا ہے؟ کیا نصرت کے سامنے کوئی بھی عذر قابلِ قبول ہو تا ہے؟ کیا ضعیفی کی وجہ سے اپنے زمانے کے امام کا حق ساقط ہوجاتا ہے؟ کیا آج شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس رنگ میں کوفہ تشریف لاتے تو آپ اُن کے سامنے یہ عذر پیش کردیتے ؟ اگر یہ عذر پیش کر بھی دیتے تو کیا یہ کوئی معقول عذر شمار ہوتا؟ اس ساری غفلت کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے مقامِ اعلیٰ کو سمجھا ہی نہیں ہے، ہم پر فرض یہ ہے کہ ہم اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام دیں اورانہیں اس مقام پر کھڑا کرکے اپنے فرائض کو سمجھیں، یہاں کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے وکیل اور پاک بھائی تشریف لے آئے ہیں اور آپ چار بچے اُن کے ساتھ کر کے یہاں خوش بیٹھے ہیں کہ حق نصرت ادا ہو گیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار