

Loading content...
دوسر ی طرف جناب شریک ابن اعورالحارثی علیہ السلام شدید زخمی حالت میں تھے اور زخموں سے زیادہ انہیں اپنی تدبیر کی ناکامی کا افسوس تھا، اس کے باوجود وہ نا امید نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ مجھے اِسی زخمی حالت میں فوراً کوفہ پہنچا دو،میرا جسم نصرت کرنے کے قابل تو نہیںہے لیکن میری زبان تو پاک شہنشاہؐ کی نصرت کر سکتی ہے، ان کے ساتھیوں نے انہیں اونٹ کے کجاوے میں ڈالا اور کوفے لے آئے، انہوں نے جناب ہانی بن عروہ مرادی علیہ السلام کے گھر آکر قیام فرمایااور یہ بھی اُن کی ایک تدبیر اورایک مقصد تھا کیونکہ جناب ہانی علیہ السلام اُن کے بڑے قریبی دوست تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار