

Loading content...
جس وقت اس نے یہ آواز نکالی تو مجمع میں کھڑے ہوئے ایک شخص نے چلا کے کہا کہ یہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز تو نہیں ہے اور نہ ہی یہ اندازِ گفتگو اُنکا ہے یہ تو کوئی بدتمیز آدمی ہے، دوسرے شخص نے کہا واللہ یہ تو ابن مرجانہ ملعون ہے ،ایک روایت یہ بھی ہے کہ جس وقت یہ ملعون قصردارالامارہ کے دروازے پہ رُکا تواُس موقع کو غنیمت سمجھ کے لوگوں نے اس ملعون کو امامِ کائنات سمجھتے ہوئے قدم بوسی کرنے کی کوشش کی اور ہجوم ایک دم قدم بوسی کے لئے ٹوٹ پڑا اس وقت مسلم ابن عمر الباہلی نے کہا او کوفیو ایسے بے قابو نہ ہوجاؤ یہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں بلکہ ابن مرجانہ ہے… (R_105)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار