

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اور ان کے رفقاء حیران تھے کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام بغیر آگاہ فرمائے ایسے کیسے تشریف لاسکتے ہیںاس لیے انہیں یقین ہوگیا کہ یہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نہیںہوسکتے بلکہ ملعونِ شام کا ہی کوئی ڈرامہ ہے، اس لئے اُن میں سے کوئی بھی استقبال کیلئے سامنے نہ آیااور حقیقت یہ تھی کہ جو خط جناب قیس بن مسہرالصیداوی کو دے کر روانہ کیا گیا تھا اور کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو کوفہ تشریف لانے کے لئے عرض کیا گیا تھا اُس خط کو بھیجے ہوئے ابھی صرف 6 ہی دن ہوئے تھے اور اس دوران اتنی جلدی شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کا ظاہراً کوفہ تشریف لے آنا ناممکن تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار