

Loading content...
اُس وقت عورتیں اور مرد امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، جس وقت اِس ملعون پر لوگوں کی نظر پڑی تو رات کی تاریکی اور نقاب وغیرہ کی وجہ سے انہیں یہی گمان گُزرا کہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تشریف لے آئے ہیں، ایک عورت نے منہ پہ ہاتھ رکھ کر استقبالیہ روایتی آواز نکالی اور اُس کے بعد پورے کوفہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر گلی کوچے سے استقبالیہ آوازوں کی گونج سنائی دینے لگی ، اس آواز کے ساتھ ہی کچھ ہی دیر میں تقریباًچالیس ہزا ر کا مجمع جمع ہوگیا ، کئی لوگ آل محمد علیہ الصلوات والسلام پر صلوات پڑھنے میں مصروف تھے اورکئی آل امیہ پر لعنت کررہے تھے ، کئی کہہ رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار