

Loading content...
جس وقت رات ہوئی یہ ملعون وہاں سے روانہ ہوااور نماز عشاء کے بعد یہ کوفہ کی فصیل کے دروازہ پرجا پہنچا مگر اس نے اپنی حالت کُچھ ایسی بنائی ہوئی تھی کہ سیاہ عمامہ اس نے سرپہ باندھا ہواتھاسارا لباس سفید تھا، ایک ہاتھ میں تازیانہ تھااور چہرے پر نقاب اسطرح ڈالا ہوا تھا جیسے اکثر دیہاتی علاقوں میںلوگ پگڑی کے ایک بل کو بُکل کی صورت میںآدھے چہرے پر ڈال لیتے ہیں، یہ ملعون باقی ساتھیوں سے کہنے لگا کہ تم لوگ میرے ساتھ ساتھ آنا پہلے میں ایک ڈرامہ کروں گا، پھر اس ملعون نے اپنے دائیں بائیں اپنے ساتھیوں کواس طرح کرلیا کہ کوئی اس کے قریب نہ آسکے، اس حالت میں یہ ملعون گھوڑے پر سوار ہوکر کوفہ میں داخل ہوا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار