

Loading content...
یہ ملعونِ ازل کوفہ کی طرف روانہ ہو گیا،جس وقت یہ کوفہ کے باہر پہنچا تواُس وقت نماز عصر کا وقت تھا اِس ملعون نے کوفہ کے اندر داخل ہونے کی بجائے وہیں قیام کیا اور سب سے کہا کہ ہم رات کو کوفہ میں داخل ہوں گے، جس وقت یہ ملعون کوفہ کے باہر خیمہ زن تھا تو اُس وقت وہاںسے ایک قافلے کا گزر ہوا ، اُن قافلے والوںنے انہیں دیکھا اور کوفہ جاکے اطلاع دی کہ ہم نے کوفہ سے دس پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور قافلہ خیمہ زن دیکھا ہے پتہ نہیں وہ کس کا قافلہ ہے ،قافلے والوں کی اس اطلاع سے سارے کوفہ میں یہ خبر پھیل گئی کہ شہنشاہِ معظم امام حسین علیہ الصلوات والسلام کوفہ سے ایک منزل دُور قیام پذیر ہیں اور شام تک کوفہ پہنچ جائیں گے اس لئے کافی لوگ کوفہ کی فصیل کے باہر اُن کے انتظار میں آکربیٹھ گئے اور شام تک انتظار کرتے رہے ،اس ملعون کے ساتھ اُس وقت صرف اپنے دس ساتھی موجود تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار